25 اپریل 2014
وقت اشاعت: 17:47
یقین ہے ہم پاکستانی قوم کی دعاوٴں سے کامیاب ہوں گے،اہلیہ حامد میر
جیو نیوز - کراچی…حامد میر کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ یہ وقت مشکل ضرور ہے لیکن ہمیں یقین ہے کہ ہم پاکستانی قوم کی دعاوٴں سے کامیاب ہوں گے۔وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی اہلیہ غزالہ سعد رفیق نے حامد میر کی اہلیہ سے اسپتال میں ملاقات کی ۔اس موقع پر غزالہ سعد رفیق نے حامد میر کی اہلیہ سے حامد میر کی خیریت دریافت کی،جس پر اہلیہ حامد میر کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی کا کرم ہے جس نے حامد میر کو نئی زندگی عطا کی،یہ وقت مشکل ضرور ہے لیکن ہمیں یقین ہے کہ ہم پاکستانی قوم کی دعاوٴں سے کامیاب ہوں گے۔