25 اپریل 2014
وقت اشاعت: 19:23
کراچی میں ایس آئی یو کی کارروائی، 5 ٹارگٹ کلر گرفتار
جیو نیوز - کراچی…کراچی کے علاقے طارق روڈ میں ایس آئی یو نے کارروائی کر کے 5 ٹارگٹ کلر گرفتار کر لیے ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتار کئے گئے ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سپاہ محمد سے ہے۔ ملزمان ریکی کرنے کے بعد اپنی کیپ میں لگے کیمرے سے تصاویر کھینچتے تھے۔ملزمان پر مولانا یوسف لدھیانوی جامعہ فاروقیہ اور جامعہ بنوریہ کے علماء کے قتل کا الزام ہے۔