25 اپریل 2014
وقت اشاعت: 20:12
مختلف شہروں میں جیو نیوز کی نشریات بند یا آخری نمبروں پر منتقل
جیو نیوز - کراچی…کراچی سمیت مختلف شہروں میں جیو نیوز کی نشریات بند یا آخری نمبروں پر کرنے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔تفصیلا کے مطابق کراچی کیملیرکینٹ کے علاقے میں جیونیوز،جیوتیزاورجیوکہانی بند کردی گئی ہے۔جبکہ جیوسوپراورجیوانٹرٹینمینٹ کوآخری نمبروں پرکردیاگیا ہے۔ادھر راولپنڈی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ڈی ایچ اے میں جیونیوز،جیوتیز،جیوسوپراورجیوانٹرٹینمینٹ کوآخری نمبروں پرکردیاگیا ہے۔جبکہ پشاورکے علاقیصدر،گلبہار،کاکشال،ہشتنگری،نشترآباد،فقیرآباد،حیات آباداورفردوس کالونیمیں جیو نیوز کو آخری نمبروں پردکھایا جارہا ہے۔