26 اپریل 2014
وقت اشاعت: 3:55
وہ دن گئے جب میڈیا کی آزادی کو دبایا جاتا تھا، پرویز رشید
جیو نیوز - اسلام آباد…وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ سیاست اورصحافت آج اس دورمیں داخل ہوچکے ہیں جہاں قانون کی حکمرانی ہے، وہ دن گزرگئے جب میڈیاکی آزادی کو دبایا جاتاتھا ۔اسلام آباد میں راولپنڈی اسلام آباد فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا وزیراطلاعات سینٹر پرویز رشید نے کہا کہ آج پاکستان کی پہچان مہذب اورجمہوری ریاست کے طورپرہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج سیاست اور صحافت ایک نئے دور میں داخل ہوچکے ہیں جہاں قانون کی حکمرانی ہے ۔ وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ وہ وہ دن گزرگئے جب میڈیاکی آزادی کودبایاجاتاتھا۔ انہوں نے کہا کہ آج ریاست،سیاسی جماعتوں اورمعاشرے نے ماضی سے سبق سیکھتے ہوئے اپنی اصلاح کی ہے اور یہ بات خوش آئندہے کہ حالیہ حالات سے متاثرین آج قانون اورآئین کاراستہ اختیارکررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حالیہ واقعات سے متاثرہ افراد نے آئین اور قانون کا راستہ اختیارکرتے ہوئے پیمراسے رابطہ کیا اوردرخواست داخل کی، آئینی طریقہ کارسے درخواست داخل کرناخوش آئند ہے۔