تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 اپریل 2014
وقت اشاعت: 12:32

انسانی حقوق کے تحفظ میں عدلیہ کا اہم کردار ہے،چیف جسٹس

جیو نیوز - لاہور…چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کہا ہے کہ ملک میں اقلیتوں کے تحفظ کے لیے مزید موثر قوانین بنانے چاہئیں۔ قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہناتھاکہ رواں سال کومذہبی ہم آہنگی اور برداشت کے کلچر کا سال قرار دینا چاہیے ۔لاہور میں قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کمیٹی کے نئے اراکین کو خوش آمدید کہا اور گذشتہ دنوں ہونے والی جوڈیشل کانفرنس کی تجاویز پر روشنی ڈالی، چیف جسٹس نے کہاکہ اقلیتوں کے تحفظ کے لیے قوانین کو موثر بنانے کی ضرورت ہے۔چیف جسٹس نے کہاکہ جوڈیشل کانفرنس میں شریک انٹرنیشنل ڈیلی گیٹس کی تعداد ماضی سے کہیں زیادہ تھی۔جو ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی کے لیے عدلیہ کی کوششوں پراعتماد کا مظہر ہے ، انہوں نے پالیسی ساز کمیٹی کوبتایاکہ جوڈیشل کانفرنس میں کن اہم ایشوز پر معاملات زیر غور رہے ۔چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے اس موقع پر بتایاکہ عدالتی نظام میں انفارمیشن ٹیکنالوجی متعارف کروادی گئی ہے اور اب عدالتی رکارڈ کی آرکائیو اور ڈیجیٹل عدالتی لائبریری بھی تیار کرلی گئی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.