تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 اپریل 2014
وقت اشاعت: 12:32

طالبان کی سیاسی شوریٰ سے رابطہ ہوگیا ہے،مولانا یوسف شاہ

جیو نیوز - پشاور…طالبان رابطہ کار کمیٹی کے رکن مولانایوسف شاہ نے کہا ہے کہ دونوں فریقین سے مطالبات کی حتمی فہرست طلب کی ہے۔ 2 , 3 روز کے اندر قبائلی علاقے میں طالبان کے سیاسی شوری سے ملاقات کے لئے روانہ ہونگے۔طالبان سیاسی شوری کے ارکان پروفیسرابراہیم اور مولانا یوسف شاہ نے جیو نیوز کو بتایا کہ انہوں نے حکومت اور طالبان کمیٹیوں سے مطالبا ت کی فائنل اور مکمل فہرست طلب کی ہے۔ مولانایوسف نے بتایا کہ طالبان کی سیاسی شوری سے رابطے ہو چکے ہیں۔2 روز میں طالبان رابطہ کار کمیٹی کے ارکان طالبان کے سیاسی شوریٰ سے ملاقات کے لئے قبائلی علاقے روانہ ہوگی۔پروفیسر ابراہیم خان نے کہا ہے کہ یوسف رضاگیلانی کے بیٹے کی ویڈیو کے بارے میں میڈیا سے معلوم ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ طالبان سے رابطے بحال ہو چکے ہِیں۔تمام امور پر بات چیت ہوگی اورمذاکرات کا سلسلہ آگے بڑھے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.