26 اپریل 2014
وقت اشاعت: 20:41
نہیں کہہ سکتا کہ حکومت اور عسکری قیادت ایک صفحے پر ہیں یا نہیں،خورشید شاہ
جیو نیوز - سکھر…قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں 65 فیصد بلوں کی ادائیگی ہورہی ہیں یہاں اتنی زیادہ لوڈشیڈنگ کرنا غلط ہے،عابد شیر علی جو کچھ کررہے ہیں اس پر میں وزیر اعظم سے بات کروں گا، سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ میں اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا کہ حکومت اور عسکری قیادت ایک صفحے پر ہیں یا نہیں۔