26 اپریل 2014
وقت اشاعت: 21:45
حامدمیرحملہ کیس میں پیشرفت ہوئی ہے،آئی جی سندھ اقبال محمود
جیو نیوز - کراچی…آئی جی سندھ پولیس اقبال محمود نے کہا ہے کہ حامد میر پر جس مقام پر حملہ ہوا تو وہاں سی سی ٹی وی کیمرا بند تھا کیونکہ لوڈشیڈنگ ہورہی تھی، اس کیس میں پیشرفت ہوئی ہے، ڈیڑھ لاکھ سموں کو چیک کیا ہے، جرائم میں اضافہ غیر قانونی سموں کی وجہ سے ہے۔آئی جی سندھ اقبال محمودنے وفاقی ہائے ایوان صنعت و تجارت کے صدر دفتر میں تاجروں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر آئی سندھ نے میڈیا کو بتایا کہ کراچی میں حامد میر پر جہاں حملہ ہوا وہاں سے سی سی ٹی وی کیمرہ کچھ دور تھا جو علاقے میں لوڈ شیڈنگ کے باعث کام نہیں کررہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ حامد میر حملہ کیس میں پیش رفت ہوئی ہے مگر اس کی تفصیلات فی الحال بتائی نہیں جاسکتیں۔ آئی سندھ اقبال محمود کا کہنا تھا کہ غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ سمیں جرائم کی سب سے بڑی وجہ ہیں، مسئلے کو وزیر اعظم کے سامنے بھی رکھا مگر اس پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ آئی سندھ اقبال محمود نے کہا کہ فنڈز اور نفری کی قلت کے باعث پولیس کو سخت چیلنجز کا سامنا ہے مگر کراچی میں امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں۔