26 اپریل 2014
وقت اشاعت: 22:1
پاکستان کو اقتصادی لانگ مارچ کی ضرورت ہے،احسن اقبال
جیو نیوز - لاہور…وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو اقتصادی لانگ مارچ کی ضرورت ہے،کچھ لوگ اقتصادی بحالی کے اس سفر کو دھرنوں اور لانگ مارچوں سے پنکچر کرنا چاہتے ہیں۔ احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کے دفاع اور مستقبل کا تقاضا ہے کہ ہم معیشت کو مضبوط کریں، فوج ایک قومی اور پیشہ وارنہ ادارہ ہے، پاکستان کی مسلح افواج کو اپنی سیاست کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے، ملک کا مستقبل قانون کی حکمرانی اور مضبوط معیشت میں ہے۔