26 اپریل 2014
وقت اشاعت: 22:50
پشاور:بخشوپل کے قریب فائرنگ، 2پولیس اہلکارزخمی
جیو نیوز - پشاور…پشاور میں فائرنگ سے 2پولیس اہلکارزخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے بخشو پل کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیاگیا۔ پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔