26 اپریل 2014
وقت اشاعت: 22:50
کراچی اور دیگر شہروں میں فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرے
جیو نیوز - کراچی…کراچی میں سول سوسائٹی کے تحت پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرہ کیا گیا۔ کراچی پریس کلب کے سامنے سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے پاک فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے حق میں مظاہرہ کیا۔ حکومت آزادکشمیر کی اپیل پر پاک فوج کی حمایت میں ریلی نکالی اور جلسہ منعقد کیا گیا، جبکہ ملک میں مختلف جماعتوں کی جانب سے بھی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلیاں نکالی گئیں۔ آزاد کشمیر حکومت کی اپیل سینٹرل پریس کلب مظفرآباد تک ریلی نکالی گئی اور جلسہ منعقد کیا گیا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے وزیر ماجد خان کا کہنا تھا کہ تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہتے ہوئے پاکستان کیلئے کام کرنا چاہیے۔جلسے سے قائد ملت جعفریہ آزاد کشمیر علامہ مفتی کفایت حسین نقوی نے بھی خطاب کیا۔میرپور آزادکشمیر میں پاک فوج اور قومی سلامتی کے اداروں سے اظہار یکجہتی کیلئے احاطہ کچہری سے ریلی نکالی گئی۔ڈیرہ اسماعیل خان میں جماعت الدعوة کے زیراہتمام پا ک فو ج سے اظہا ر یک جہتی کیلئے مظا ہر ہ کیا گیا۔ کوہاٹ میں بھی مقامی لوگوں نے فوج کی حمایت میں ریلی نکالی لاڑکانہ میں درگاہ مشوری شریف کے سجادہ نشین شفیع محمد مشوری کی قیادت میں جناح باغ چوک سے جناح باغ تک ریلی نکالی گئی، ابڑو اتحاد لاڑکانہ نے بھی جناح باغ میں فوج کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔