تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 اپریل 2014
وقت اشاعت: 22:50

لاہور پریس کلب میں ”جیو کی بندش نا منظور“سیمینار

جیو نیوز - لاہور …”جیو کی بندش نا منظور “کے عنوان سے لاہور پریس کلب میں سیمینار ہوا، جس میں قومی اخبارات اور ٹی وی چینلز کے سینئر صحافیوں، وکلاء اور سیاستدانوں نے شرکت کی۔مقررین کا کہنا تھا کہ حامد میر عوام کی آواز ہیں، ہم سب اس آواز کے ساتھ کھڑے ہیں۔پی ایف یو جے، لاہور پریس کلب اور پی یو جے کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جیو نیوز حق کی آواز ہے، عوام کی آواز ہے، اس آواز کو خاموش کرانے کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔ دنیا نیوز کے بیورو چیف سلمان غنی کا کہنا تھا کہ صحافی سیاست نہیں کر رہے، وہ تو صرف حامد میر پر قاتلانہ حملہ کرنے والوں کی گرفتاری چاہتے ہیں۔ سیمینار سے روزنامہ خبریں کے ایڈیٹرایثار رانا، روزنامہ ایکسپریس کے ایڈیٹوریل انچارچ لطیف چوہدری، فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری عمر شریف، بزنس پلس کے اینکر رضوان رضی، نیوز ون لاہور کے بیورو چیف امجد وڑائچ، روزنامہ نئی بات کے وکیل انجم، پی یو جے کے صد روسیم فاروق، لاہور پریس کلب کے سابق نائب صدرگوہر بٹ، فیاض مہر ایڈووکیٹ، سرورملک ایڈووکیٹ اور بخت گیر چوہدری نے بھی جیو اور حامد میر کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.