تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 اپریل 2014
وقت اشاعت: 22:50

اسلام آباد ہائی کورٹ بار کی حامد میر پر حملے کی پرزور مذمت

جیو نیوز - اسلام آباد …اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے سینئر صحافی حامد میر پر قاتلانہ حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں جو بھی ریاستی یا غیر ریاستی عناصر ملوث ہیں، انہیں بے نقاب کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر محسن اختر کیانی نے جیو نیوز کے سینئر اینکر پرسن اور حالات حاضرہ کے مقبول پروگرام کیپیٹل ٹاک کے میزبان حامد میر پر قاتلانہ حملے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام آزاد صحافت کے خلاف ہے، حملے میں جو بھی ریاستی یا غیر ریاستی عناصرملوث ہیں ، انہیں بے نقاب کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر محسن اختر کیانی کا مزید کہنا تھا کہ وکلاء کے ساتھ صحافی برادری بھی قانون کی حکمرانی کے لیے اپناکردار ادا کر رہی ہے،معلومات تک رسائی شہریوں کا بنیادی آئینی حق ہے جس سے انہیں محروم نہیں رکھا جا سکتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.