تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 اپریل 2014
وقت اشاعت: 23:54

سی پی این ای خیبر پختون خوا کا اجلاس،حامد میر پر حملے کی مذمت

جیو نیوز - پشاور…کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز خیبرپختونخوا کمیٹی کے اجلاس میں آزادی صحافت کے تحفظ سمیت جیو نیوز کے سینئر اینکر حامد میر پر قاتلانہ حملے کے ملزمان کو گرفتار کرنے اور حملے سے متعلق تحقیقات کرنے والے کمیشن کی رپورٹ کو منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز خیبرپختونخوا کمیٹی کے اجلاس میں حامد میر پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی گئی اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ دفاعی اداروں اور میڈیا کی عزت یکساں ہے، افواج پاکستان اور آئی ایس آئی انتہائی اہمیت کے حامل قومی ادارے ہیں اس لئے ان کے بارے میں میڈیا کو رپورٹنگ اور تبصرہ کرتے وقت انتہائی احتیاط سے کام لیناچاہئے۔ اجلاس میں مطالبہ کیاگیا کہ حامد میر پر حملے کی تحقیقات کیلئے جو کمیشن قائم کیا گیا ہے اس کی رپورٹ منظر عام پر آنی چاہئے۔ اجلاس میں متفقہ طور پر قرارداد منظور کی گئی جس میں ممتاز صحافی حامد میر پرحملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملہ آوروں کو فوری گرفتار کرکے انہیں قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.