تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 اپریل 2014
وقت اشاعت: 23:38

حامد میر پر حملے کیخلاف اور جیو نیوز کی حمایت میں مظاہرے

جیو نیوز - ملتان…جیو نیوز کے سینئر اینکر اورنامور صحافی حامد میرپر حملے کیخلاف اور جیونیوز کی حمایت میں مختلف شہروں میں آج بھی صحافی برادری،وکلا اور سول سوسائٹی کی جانب سے مظاہرے کیے گئے۔ ملتان میں جرنلسٹس اور فوٹو گرافرز تنظیموں نے پریس کلب کے باہرمظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حامد میر پرقاتلانہ حملے میں ملوث افراد کو فوری گرفتارکیا جائے۔سیالکوٹ میں صحافی برادری ،وکلا اور سول سوسائٹی نے پریس کلب کے باہراحتجاج کرتے ہوئے حامد میراورجیونیوزسے اظہار یک جہتی کیا۔میرپور آزاد کشمیر میں کشمیرپریس کلب اور کشمیر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جیو نیو زکی حمایت میں پریس کلب میں اجلاس ہوا ،مقررین کا کہنا تھا کہ جیو نیوز آزاد کشمیر اور پاکستان بھر کے مظلوم عوام کی آواز ہے اس آواز کو دبانے کی کوشش کی گئی تو آزاد کشمیر اور پاکستان کے عوام سراپا احتجاج بن جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.