27 اپریل 2014
وقت اشاعت: 4:13
لندن: حامد میر سے یکجہتی کے لیے پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرہ
جیو نیوز - لندن…حامدمیرسے یکجہتی کیلیے لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے باہرمظاہرہ کیا گیا ۔برطانیہ میں پاکستان کی مختلف صحافتی،سیاسی اور سماجی تنظیموں نے حامدمیرسے اظہاریک جہتی کے لیے ہونے والے اس مظاہرے میں حصہ لیا۔پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے کیے گئے اس احتجاج میں مطالبہ کیاگیا کہ سینئر صحافی پرحملے کی تحقیقات کا عمل شفاف بنایا جائے،مظاہرین نے حملہ آوروں کی بھی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا۔