تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اپریل 2014
وقت اشاعت: 12:19

لاہور : میو اسپتال سے2خواتین نے9 ماہ کا بچہ اغوا کر لیا

جیو نیوز - لاہور…لاہور میں میو اسپتال سے2نوسربازخواتین ایک ماں کو چکمہ دے کر اس کا9 ماہ کا بچہ لیکر غائب ہوگئیں ،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔ شرقپور کی رہائشی کوثر بی بی نے پولیس کوبتایا کہ وہ 9ماہ کے بیٹے علی حسن کو لے کر سلام کیلئے داتا دربارآئی، جہاں2 نو سر باز خواتین مل گئیں، یہ خواتین اس کے بیٹے کو بخار کا کہہ کرمیو اسپتال لے آئیں، وہاں ایک خاتون نے بچہ پکڑ لیا اوردوسری اسے ساتھ لے کر دوا لینے چلی گئی، باہر جاکر وہ خاتون اچانک غائب ہو گئی، وہ واپس اسپتال پہنچی تو دوسری خاتون بھی بچہ لے کرغائب ہو چکی تھی، پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے خبر کانوٹس لیتے ہوئے پولیس کو فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.