27 اپریل 2014
وقت اشاعت: 14:29
کروڑوں دلوں پر راج کرنیوالے فیملی شو’ انعام گھر‘ کا شاندار اختتام
جیو نیوز - کراچی …کئی مہینے تک لاکھوں کروڑوں کے انعام بانٹنے کے بعد انعام گھر ختم ہو گیا۔ اس موقع پر ہر دلعزیز میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت نے اعلان کیا کہ ناظرین رمضان میں " پاکستان رمضان"دیکھ سکیں گے۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسن،یہ نام سنتے ہی ایسی شخصیت کا تصور ابھرتا ہے جو علم کا سمندر ہو، خوشیاں لٹانے والا جادوگر ہو اور بنا تاج کے راج کرنے والا بادشاہ ہو۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنی ذہانت، برجستگی اور خوش مزاجی سے پہلے پروگرام سے آخر تک سب کو اپنے سحر میں مبتلا رکھا۔انعام گھر کے آخری شو میں بھی خوشیوں کی دھنک پھیلی رہی، ہنسی کی پھلجھڑیاں چھوٹتی رہیں اور انعامات کی بارش ہوتی رہی۔اس پروگرام کی صرف27 اقساط میں تین سو پچیس موٹر سائیکلز ،بارہ گاڑیاں ،چھ سو موبائل فونز اور بارہ عمرے کے ٹکٹ دیئے گئے تو ساتھ ساتھ معلومات کے خزانے خوشیوں کی دھنک بھی بکھیرتی رہی ،پروگرام کا ہر سیگمنٹ ہی شاندار رہا پانچبے اولاد جوڑوں کی گود بھر کے انہیں لازوال خوشیوں کا تحفہ دیا گیا توامن، بھائی چارے، اخوت اور محبت کا پیغام عام کیا گیا۔ دردمندوں اور ضعیفوں کے دکھوں کا مداوا کیا۔ 27 پاکستان آئیڈیل کے ایوارڈ دیئے گئے۔ یہی وجہ ہے کہ انعام گھر کو سولہ سو جی آر پی کی جو ریٹنگ ملی وہ پاکستانی میڈیا کی تاریخ میں کسی دوسرے پروگرام کو نصیب نہیں ہوئی۔انعام گھر نے تو کامیابی کے کئی ریکارڈز قائم کیے مگر اس پروگرام میں چھ عالمی ریکارڈز بھی قائم کے گئے اور پاکستان کا پرچم سربلند کیا گیا۔ عوام کا کہنا ہے کہ انعام گھر جیسا شو انہوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔یہ پروگرام بند نہیں ہونا چاہئے۔ڈاکٹر عامر لیاقت اور ان کی ٹیم کی ان تھک محنت اور بے مثال عزم نے وہ کچھ کردکھایا جو بظاہر ناممکن لگتا تھا۔