تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اپریل 2014
وقت اشاعت: 15:17

سعودی سفیر عبد العزیز الغدیرکی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات

جیو نیوز - لاہور…پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر عبد العزیز الغدیرنے وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔سعودی سفیر کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات میں دونوں برادر اسلامی ملکوں کے تعلقات اور پنجاب کے مختلف ترقیاتی منصوبوں سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر گفتگو ہوئی،وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی کی بنیاد لازوال تاریخی اور روحانی رشتوں پر استوار ہے اورپاکستانی عوام اپنے سعودی بھائیوں کی دوستی پر فخر کرتے ہیں ،سعودی سفیر عبد العزیز الغدیرکاکہناتھاکہ ان کا ملک وزیراعظم محمدنواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو مضبوط ،مستحکم اور خوشحال دیکھنا چاہتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.