27 اپریل 2014
وقت اشاعت: 15:1
کراچی کے نجی اسپتال میں حامد میر کی سیکورٹی سخت
جیو نیوز - کراچی…کراچی کے نجی اسپتال میں مشکوک افرادکی نقل وحرکت بعد سیکورٹی سخت کردی گئی،اسٹیڈیم روڈپرواقع اسپتال میں جیونیوزکے سینئراینکرحامدمیرزیرعلاج ہیں۔ایس ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ کا کہنا ہے کہ اسپتال میں حامدمیرکی سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی،اسپتال میں ایسٹ زون کی اضافی نفری اوررپیڈرسپارنس فورس کے اہلکارتعینات کردیے گئے ہیں جبکہ سادہ لباس اہلکاراورخواتین پولیس اہلکاربھی سیکیورٹی کیلئے تعینات ہیں۔ ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا ہے کہ حامد میرکی عیادت کیلئے آنے والوں کوسیکیورٹی کلیئرنس سے گزرنا پڑے گا۔