27 اپریل 2014
وقت اشاعت: 16:54
پشاور: ملنے والا دھماکاخیزمواد، خودکش جیکٹیں ناکارہ بنادی گئیں
جیو نیوز - پشاور …پشاور پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔ دو بوریوں میں ستر کلو گرام بارودی مواد برآمد کرکے ناکارہ بنادیا گیا۔پولیس کے مطابق بارودی موادپشاور کے علاقے چمکنی میں شاہ پور چوکی کے قریب رکھا گیا تھا ، دو بوریوں میں ساٹھ کلو گرام بارودی مواد اور ایک خود کش جیکٹ برآمد کیا گیا۔ پولیس کے مطابق خود کش جیکٹ میں بھی 10 کلوگرام بارودی مواد تھا، بم ڈسپوزل یونٹنے بارودی مواد کو ناکارہ بنادیا۔ پولیس کے مطابق بارودی مواد پولیس چوکی کو نشانہ بنانے کے لئے رکھا گیا تھا۔