28 اپریل 2014
وقت اشاعت: 5:12
پشاورایئرپورٹ راکٹ حملے کے بعد کلیئرقراردے دیاگیا
جیو نیوز - پشاور…باچاخان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پشاور کوراکٹ حملے کے بعدکلیئرقراردے دیاگیا۔ایئر پورٹ حکام کے مطابق راکٹ حملے کے بعدایئرپورٹ کوکلیئرقراردے کرفلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیاہے۔ حکام نے بتایاکہ نامعلوم سمت سے فائرکیاگیا ایک راکٹ ایئرپورٹ کے احاطے میں اوردوسرالائٹ ٹاورکے قریب گرا تاہم ایئرپورٹ کے رن وے کوکوئی نقصان نہیں پہنچا اورنہ ہی ایئرپورٹ کوخالی کرایاگیا۔ انتظامیہ کے مطابق راکٹ حملے سے ایئر پورٹ کو جزوی نقصان پہنچا ہے تاہم کو جانی نقصان نہیں ہوا۔