تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 اپریل 2014
وقت اشاعت: 4:23

اداروں کے درمیان تلخیاں نہیں ہونی چاہئیں، مولانا فضل الرحمان

جیو نیوز - نوشہرہ…جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اداروں کے درمیان تلخیاں نہیں ہونی چاہئیں، ادارے اپنے آئینی حدود میں کام کریں تو تصادم نہیں ہوگا۔نوشہرہ میں جیو نیوز سے بات چیت میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نہیں چاہتے کہ اداروں کے درمیان تلخیاں ہوں، سب ایک ہی ملک کے ادارے ہیں اور ان کے درمیان تعاون ہونا چاہئے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اداروں کے درمیان تصادم اچھا شگون نہیں، میڈیا کچھ چیزوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے جبکہ زمینی حقائق مختلف ہوتے ہیں مسئلہ اتنا بڑا نہیں جتنا بنایا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.