تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 اپریل 2014
وقت اشاعت: 5:28

رحیم یار خان:اپ اور ڈاوٴن ٹریک کھول دیے گئے، ٹرینوں کی آمدو رفت بحال

جیو نیوز - رحیم یار خان…رحیم یارخان میں ریلوے ٹریک پر زورداردھماکے سے زکریا ایکسپریس کاانجن متاثر ہوا،2افرادزخمی ہوئے جبکہ 4گھنٹے بعد اپ اورڈاون ٹریک بحال کردیے گئے۔دھماکے کی ذمے داری کالعدم بلوچ ری پبلیکن آرمی نے قبول کرلی ہے۔پولیس کے مطابق د ھماکاآدم صحابہ اسٹیشن کے قریب اس وقت ہوا جب زکریا ایکسپریس ملتان سے کراچی جارہی تھی۔ دھماکے سے ٹرین کے انجن کوشدید نقصان پہنچا اور ڈاوٴن ریلوے ٹریک پر 5فٹ گہرا اور 4 فٹ چوڑا گڑھا پڑ گیا۔جی ایم ریلویز کے مطابق دھماکے میں زکریاایکسپریس کا ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیورزخمی ہوئے جنھیں شیخ زید اسپتال رحیم یارخان میں طبی امداد دینے کے بعد فارغ کردیاگیاہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے ٹریک کو کلئیر قرار دے دیا گیا۔پولیس کاکہنا ہے کہ دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیاگیا ہے۔ دھماکے کی ذمے داری کالعدم بلوچ ری پبلیکن آرمی نے قبول کرلی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.