تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 اپریل 2014
وقت اشاعت: 5:44

لاہور ،ون ویلنگ کے الزام میں30سے زائدنوجوان زیر حراست

جیو نیوز - لاہور… لاہور کے تھانہ گلبرگ میں ون ویلنگ کے الزام میں30سے زائدنوجوان زیرحراست میں لئے گئے جن کے ورثا سراپا احتجاج بن گئے اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔ گلبرگ پولیس نے ان نوجوانوں کو مین بلیوراڈ اور لبرٹی گول چکر کے قریب سے حراست میں لیا جن پر ون ویلنگ کرنے کا الزام لگایا گیا۔پولیس نے نوجوانوں کے ساتھ بیٹھے ان کے ورثاکوبھی حراست میں لے لیا۔ پولیس نے نوجوانوں کی 30سے زائدموٹرسائیکلیں اور ان تمام افراد کے موبائل فون قبضے میں لے کر انہیں بند کر دیااور ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔ جبکہ میڈیا کے کسی نمائندے کو تھانے کے اندر نہ جانے دیا گیا۔پولیس کے اس اقدام کے خلاف تھانے کے بعد احتجاج بھی کیا گیا۔جس میں انھوں نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.