تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 اپریل 2014
وقت اشاعت: 9:30

ملتان میں ایک گودام میں گندم کی بوریوں میں آگ لگ گئی

جیو نیوز - ملتان…ملتان میں ایک گودام میں گندم کی بوریوں میں آگ لگ گئی جس سے لاکھوں روپے کی گندم جل گئی۔. ریسکیو ذرائع کے مطابق چوک شاہ عباس پر گندم کی بوریاں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔. ریسکیو کی امدادی کارروائیوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا، تا ہم آگ لگنے کے نتیجے میں سینکڑوں گندم کی بوریاں جل کر رکھ ہوئیں جس سے 15 سے 20 لاکھ روپے تک نقصان ہوا ہے۔ پولیس نے گندم کی بوریوں کو آگ لگانے کے شبہ میں دو افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.