تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 اپریل 2014
وقت اشاعت: 10:50

اسلام آباد میں تین روزہ تبلیغی اجتماع ،خصوصی دعا کے بعد اختتام پذیر

جیو نیوز - اسلام آباد…تین روزہ تبلیغی اجتماع امیر حاجی عبد الوہاب کی دعا کے بعد کیرج فیکٹری گراونڈ اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو گیا۔تبلیغی اجتماع کیرج فیکٹری گراونڈ اسلام آباد میں منعقد کیا گیا،ریلوے کیرج فیکٹری کے گراونڈ میں لاکھوں افراد کی رہائش کے لئے قناطیں لگا کر عارضی شہر بسایا گیا۔ سکیورٹی کے لئے پولیس اور رینجرز کے اہلکار تعینات کئے گئے تھے جبکہ پنڈال میں تبلیغی جماعت کے رضا کار وں نے فرائض سر انجام دیئے۔اجتماع کے شرکا ٹرین ،کوچز،بسوں اور گاڑیوں سے اسلام آباد پہنچے ۔ اجتماع گاہ میں پانی،بجلی اور دیگر ضروریات کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے تھے۔ تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبد الوہاب نے اجتماعی دعا کرائی۔ملک کی سلامتی ، ترقی، امت مسلمہ کے اتحاد اور اتفاق کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ حاجی عبد الوہاب کا کہنا تھا کہ انسانیت کی فلاح ،اللہ اور اسکے رسول ﷺکے احکامات کی پیروی میں مضمر ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.