تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 اپریل 2014
وقت اشاعت: 11:6

طالبان رابطہ کار کمیٹی کا طالبان سیاسی شوریٰ سے رابطہ

جیو نیوز - پشاور…طالبان رابطہ کار کمیٹی کے رکن پروفیسرابراہیم نے کہا ہے کہ طالبان شوریٰ سے رابطہ کر کے ملاقات کے لئے وقت اور جگہ کے تعین کے بارے میں کہا ہے وہ جیو نیوز سے گفت گو کر رہے تھے۔ پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ اب طالبان کے جواب کا انتظار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ طالبان قیادت جب بھی بلائے گی وہ روانہ ہوجائیں گے۔ پروفیسر ابراہیم نے بتایا کہ حکومتی کمیٹی نے ا ن سے ملاقات کے لئے طالبان سے رابطہ کرنے کے لئے کہا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.