28 اپریل 2014
وقت اشاعت: 11:55
خیبرایجنسی میں نامعلوم افراد کی نیٹو کنٹینر پر فائرنگ
جیو نیوز - خیبرایجنسی…خیبرایجنسی میں نامعلوم افراد نے نیٹو کنٹینر پر فائرنگ کردی۔ واقعے میں ڈرائیو ر محفوظ رہا۔خاصہ دار فوس کاکہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ جمرود بائی پاس روڈ پر پیش آیا۔ نامعلو م مسلح افراد نے پشاور سے افغانستان جانے والے نیٹو کنٹینر پرفائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔ فائرنگ سے کنٹینر کے شیشے ٹو ٹ گئے،تاہم ڈرائیور محفوظ رہا۔ واقعے کے بعد سیکوریٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہیں ۔