28 اپریل 2014
وقت اشاعت: 12:12
کراچی:سائٹ ایریا میں مدرسے پر دستی بم حملہ، 3طالبعلم جاں بحق، متعدد زخمی
جیو نیوز - کراچی …کراچی میں سائٹ کے علاقے میں مدرسے پر دستی بم کے حملے میں3 طالب علم جاں بحق اور متعددافراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سائٹ کے علاقے فرنٹیئر موڑپر مومن آباد تھانے کی حدود میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے مدرسے پر دستی بم پھینکا اور فرار ہوگئے،دستی بم کے دھماکے میں مدرسے کے 3 طالب علم جاں بحق جبکہ راہ گیروں اور طالب علموں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے۔جاں بحق طالب علموں کی عمریں 7 سے 12 سال کے درمیان تھیں۔لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔دھماکے سے مدرسے کی دیوار کو بھی نقصان پہنچا اور کئی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔پولیس کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔