28 اپریل 2014
وقت اشاعت: 12:12
کراچی:سائٹ ایریا فرنٹیئر موڑ کے قریب دھماکا، متعدد افراد زخمی
جیو نیوز - کراچی …کراچی میں سائٹ کے علاقے میں دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سائٹ کے علاقے فرنٹیئر موڑپر مدرسے کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، دھماکے سے مدرسے کی دیوار کو بھی نقصان پہنچا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔فوری طورپر دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی۔