28 اپریل 2014
وقت اشاعت: 12:12
سوئی ناردرن نے بل نہ دینے پر کئی بڑے اداروں کی گیس کاٹ دی
جیو نیوز - اسلام آباد…بلوں کی عدم ادائیگی پرمحکمہ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے وزیراعظم سیکریٹریٹ،پارلیمنٹ ہاوٴس،پارلیمنٹ لاجزاسلام آباد،فیڈرل شریعت کورٹ اورگورنر ہاوٴس مری کے گیس کنکشن کاٹ دیئے۔محکمہ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ترجمان اویس باجوہ کے مطابق وزیر اعظم سیکریٹریٹ47لاکھ روپے کا نادہندہ ہے،پارلیمنٹ ہاوٴس کے ذمے13لاکھ روپے کے واجبات ہیں،پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد7لاکھ 70ہزار ،فیڈرل شریعت کورٹ 2لاکھ 24ہزار روپے اورگورنر ہاوٴس مری ایک لاکھ88ہزار روپے کا نادہندہ ہے،ان اداروں کومتعدد بار نوٹسز جاری کئے گئے مگر واجبات ادا نہ ہونے پر بالآخر گیس کنکشن کاٹنا پڑے۔