تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 اپریل 2014
وقت اشاعت: 13:32

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی فرنٹیئر کالونی بم دھماکہ کی مذمت

جیو نیوز - لندن… متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے فرنٹیئر کالونی کراچی میں مدرسے پربم دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے،انہوں نے بچوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ایم کیو ایم کے قائدالطاف حسین نے بیان میں کہا کہ دہشت گردوں نے ایک بار پھرکراچی کونشانہ بنایاہواہے اور شہریوں کے خون سے ہولی کھیلی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ایک جانب پولیس پرحملے کررہے ہیں تو دوسری جانب مسجدوں،امام بارگاہوں اور مدرسوں کونشانہ بنارہے ہیں۔ الطاف حسین نے فرنٹیئرکالونی میں مدرسہ پر بم دھماکے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے سوال کیاکہ مدرسے کے طلبہ کوشہیدکرکے دین کی کونسی خدمت کی گئی ہے؟ انہوں نے جاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین سے دلی تعزیت اورافسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے صدر ، وزیر اعظم ، وزیر داخلہ ، گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیاکہ دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اورشہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.