28 اپریل 2014
وقت اشاعت: 18:24
جنرل راحیل شریف جنگی مشقیں 'عبداللہ کی شمشیر' دیکھنے سعودی عرب روانہ
جیو نیوز - راولپنڈی… آرمی چیف جنرل راحیل شریف سعودی جنگی مشقیں 'عبداللہ کی شمشیر' کا مظاہرہ دیکھنے کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سعودی ولی عہد سلمان بن عبدالعزیز السعود کی دعوت پر دو روزہ دورے پر گئے ہیں جہاں وہ 29 اپریل کو جنگی مشقیں دیکھیں گے۔