تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 اپریل 2014
وقت اشاعت: 2:54

جنگ بندی میں توسیع کی کوششیں کامیاب نہیں ہوسکیں؛ پروفیسر ابراہیم

جیو نیوز - اسلام آباد… طالبان رابطہ کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ حکومت طالبان جنگ بندی میں توسیع کی کوششیں کامیاب نہیں ہوسکیں، جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف ملک سے باہر گئے تو وزیر اعظم ذمے دار ہوں گے۔ اسلام آباد میں اسلامی جمعیت طلبا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف مذاکراتی عمل میں سنجیدہ ہیں، جنگ بندی میں توسیع کی کوششیں ابھی تک کامیاب نہیں ہوسکیں،حکومت کہتی ہے کہ مذاکراتی عمل میں فوج سمیت تمام ادارے ایک پیج پرہیں،تو چلیں انکی بات مان لیتے ہیں، تاہم اس بارے میں کچھ لوگ کہتے ہیں کہ تمام ادارے ایک پیج پر تو ہیں مگران کی لائنیں مختلف ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.