تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 اپریل 2014
وقت اشاعت: 18:25

نوازشریف ڈیوڈکیمرون سے ملاقات کیلئے ٹین ڈاوٴننگ اسٹریٹ پہنچ گئے

جیو نیوز - لندن…وزیراعظم میاں محمد نوازشریف برطانوی ہم منصب سے ملاقات کیلئے ٹین ڈاوٴننگ اسٹریٹ پہنچ گئے ہیں، برطانوی وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ پہنچنے پر برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون نے پاکستانی ہم منصب نوازشریف کااستقبال کیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستان کی معاشی صورت حال،طالبان سے مذاکرات،افغانستان میں صدارتی انتخابات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔واضح رہے کہ میاں محمد نواز شریف بر طانیہ کے چار روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.