تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 اپریل 2014
وقت اشاعت: 20:33

جی ایچ کیو راولپنڈی میں یوم شہدا کی تقریب آج رات ہوگی

جیو نیوز - راولپنڈی…جی ایچ کیو راولپنڈی میں یوم شہدا کی تقریب آج رات ہوگی، جس میں اہم سول اور فوجی حکام کے علاوہ شہدا کے لواحقین شرکت کریں گے۔چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اور پاک فوج کے شہدا کے لواحقین یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائیں گے جبکہ فوج کے چاک وچوبند دستے سلامی دیں گے۔ تقریب میں فوجی اور سول شہدا کے لواحقین کے علاوہ اعلیٰ سول اور فوجی حکام بھی شرکت کریں گے۔تقریب کیلئے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.