30 اپریل 2014
وقت اشاعت: 21:22
بجلی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری
جیو نیوز - اسلام آباد…نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے ایک پیسے فی یونٹ کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی مارچ کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوئی۔نیپرانے ہدایت کی ہے کہ مئی کے بجلی کے بلوں میں صارفین کو قیمت میں کمی کا ریلیف دیا جائے جبکہ کے الیکٹرک کے سوا ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین کو یہ ریلیف ملے گا۔