تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 مئی 2014
وقت اشاعت: 2:12

پیمرا میں جیو کیخلاف درخواست میرے دستخطوں سے گئی ہے، وزیر دفاع

جیو نیوز - اسلام آباد…وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پیمرا میں جیو کے خلاف درخواست ان کے دستخطوں سے گئی ہے کیونکہ بحیثیت وزیر دفاع درخواست بھیجنا ان کی ذمے داری تھی۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ فوج کے ساتھ حکومت کی کبھی کشیدگی نہیں تھی، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے ملاقات بجلی کے مسئلے پر تھی۔ جی ایچ کیو راولپنڈی میں یوم شہدا کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت اور فوج میں کشیدگی کی باتیں بے بنیاد ہیں، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے ملاقات بجلی کے معاملات پر تبادلہ خیال کے لیے ہوئی۔ وزیردفاع کا کہنا تھا کہ پیمرا میں جیو کے خلاف درخواست ان کے دستخطوں سے گئی ہے کیونکہ بحیثیت وزیر دفاع درخواست بھیجنا ان کی ذمے داری تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.