1 مئی 2014
وقت اشاعت: 5:41
جنرل راحیل کی میڈیا کے حوالے سے تقریر مثبت تھی؛ پرویز رشید
جیو نیوز - اسلام آباد…وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے جیو نیوز سے مختصر گفتگومیں کہا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کی میڈیا کے حوالے سے تقریر بہت مثبت تھی، اس سے ابہام دور ہوجانا چاہیے۔ سیکریٹری دفاع لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ آصف یاسین ملک نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف نے میڈیا کے حوالے سے مثبت رائے کا اظہار کیا، میڈیا کو بھی چاہیے کہ مثبت رویہ اختیار کرے۔