1 مئی 2014
وقت اشاعت: 7:34
حکومت اور طالبان کمیٹیوں میں ملاقات 72 گھنٹوں میں ہوگی، یوسف شاہ
جیو نیوز - مردان…طالبان رابطہ کارکمیٹی کے رکن مولانایوسف شاہ نے کہاہے کہ حکومت اور طالبان کمیٹیوں کے درمیان ملاقات آئندہ 72 گھنٹے میں ہوگی، ملاقات کے مقام کا تعین کر لیا گیا ہے۔ مردان کی تحصیل تخت بھائی میں میڈیاسے گفتگومیں مولانایوسف شاہ نے کہاکہ قوم امن معاہدے کی منتظرہے جبکہ جنگ بندی میں توسیع نہ ہونے پر فریقین کا کارروائیاں کرنا افسوسناک ہے۔ مولانایوسف شاہ کے مطابق فریقین سے کہا گیا ہے کہ آیندہ اجلاس میں تمام تر مطالبات ڈرافٹ کی شکل میں پیش کریں۔ ان کاکہناتھاکہ مذاکراتی عمل کو حکومت کے ساتھ فوج کی حمایت اور تائید حاصل ہے۔