تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 مئی 2014
وقت اشاعت: 11:20

لاہورسے کوئٹہ آنے والی اکبر بگٹی ایکسپریس 24 گھنٹے لیٹ

جیو نیوز - کوئٹہ… لاہور سے کوئٹہ آنے والی نواب اکبر بگٹی ایکسپریس24 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔ریلوئے انکوائری کے مطابق نواب اکبر بگٹی ایکسپریس کو گذشتہ سہ پہر 4بجکر30منٹ پر لاہور سے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پہنچناتھا،تاہم اب تقریباً اس کی آمد تین بجے تک متوقع ہے، ریلوے حکام کے مطابق نواب اکبر بگٹی ایکسپریس کی آمد میں تاخیر گذشتہ رات سکیورٹی وجوہات کی بناء پر جیکب آباد روک لئے جانے کے باعث ہوئی ہے،تاخیر کے باعث مسافروں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.