1 مئی 2014
وقت اشاعت: 10:48
تھر :رانی کھیت کی بیماری سے2روز کے دوران 42مور ہلاک
جیو نیوز - تھر پارکر…تھر کے صحرا میں پڑنے والی شدید گرمی کے دوران موروں میں پھیلنے والی رانی کھیت کی بیماری نے فطری حسن کے شاہکار موروں کی نسل کشی شروع کر دی ہے۔2روز کے دوران 42مور ہلاک ہوگئے ہیں۔ رانی کھیت نے گاوٴں بھوپے جو تھڑ میں 8موروں کی جان لے لی۔ مختلف دیہات میں گزشتہ دو روز کے دوان مرنے والے موروں کی تعداد 34ہوگئی ہے ،محکمہ وائلڈ لائف کے ذارئع کے مطابق صحرائے تھر میں پڑنے والی شدید گرمی کے دوران ایک مرتبہ پھر رانی کھیت کا عفریت بے قابو ہو گیا ہے اور رانی کھیت کے باعث تحصیل ڈیپلو کے گاوٴں بھوپے جو تڑ میں8،باپوہر میں 9،تحصیل ننگر پارکر کے گاوٴں مان سریو سموں میں13،اور تحصیل چھاچھرو کے دیہات سومرا سر میں 5 اور کولھرو میں 7 مورمر گئے ہیں۔موروں کی ہلاکتوں پہ مقامی دیہاتیوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے انکے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے دوسری جانب محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے شدید گرمی میں موروں کی ہلاکتوں کی تصدیق تو کی جا رہی ہے مگر وہ مرنے والے موروں کی حتمی تعدا دبتانے سے قاصر ہیں۔