تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 مئی 2014
وقت اشاعت: 13:29

مزدوروں کو جائز حقوق کی فراہمی سے تبدیلی اور ترقی ممکن ہے،الطاف حسین

جیو نیوز - لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ غریب مزدور طبقے کو ان کے جائز حقوق کی فراہمی ممکن بناکر ہی ملک میں تبدیلی اور ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر کیا جا سکتا ہے۔ عالمی یوم مزدور کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں الطا ف حسین نے کہا کہ کسی بھی ملک کی تعمیر و ترقی میں اس ملک کے مزدوروں کی محنت اور انکا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے اوراگرملک کی ترقی میں محنت اور مزدوروں کی اہمیت کو فراموش کر دیا جائے تو وہ ملک تبدیلی و ترقی سے یکسر محروم ہوجاتا ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان میں مزدور طبقے کو بنیادی مراعات ، سہولیات اور وہ آسائش نہیں دی جاتیں الطاف حسین نے کہا کہ1886ء میں امریکہ کے شہر شکاگو کے مزدوروں کی اپنے جائز حقوق کیلئے کی جانے والی جدوجہد او ر عظیم قربانیاں ملک بھر کے غریب و مظلوم مزدوروں کے لیے مشعل راہ ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.