تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 مئی 2014
وقت اشاعت: 13:13

لاہور:چند ہی دنوں میں پارہ 42ڈگری سنٹی گریڈ کو چھو گیا

جیو نیوز - لاہور…لاہور میں چند ہی دنوں کے دوران پارہ جمپ لگاتا ہوا42ڈگری سنٹی گریڈ کو چھو گیا۔دوپہر کے وقت سڑکوں پر لْو چلتی ہے اور انسانوں کے علاوہ پرندے اور دوسرے جانور بھی سائے میں پناہ لئے نظر آتے ہیں۔لاہورمیں گرمی نے اپنا رنگ دکھانا شروع کر دیا،دوپہرکے وقت سورج آنکھیں دکھاتاہے،سڑکیں تپ جاتی ہیں اورلْو چلتی ہے۔شہری کہتے ہیں کہ اپریل میں ہی پسینے چھوٹ گئے،مئی،جون ، جولائی میں کیا بنے گا۔سورج آگ برسائے تو سایہ دار درخت سے بڑھ کر کوئی جائے پناہ نہیں ہوتی۔پیاس ستانے لگے تو برف کے گولے اور ٹھنڈے مشروبات نعمت محسوس ہوتے ہیں۔لاہورمیں گرمی بڑھے تو لوگوں کاسب سے پسندیدہ مقام شہر کے بیچوں بیچ بہنے والی نہر ہوتی ہے۔مگر شہری کہتے ہیں کہ ان دنوں سوکھی نہر ،تو جیسے ان کا منہ چڑا رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.