1 مئی 2014
وقت اشاعت: 18:17
لاہور : آٹو رکشا فیکٹری میں لگنے والی آگ پرقابو پالیا گیا
جیو نیوز - لاہور…لاہور کے علاقے ملتان روڈ پر واقع آٹو رکشہ فیکٹری کے اسکریپ میں لگنے والی آگ پر ایک گھنٹے کے بعد قابو پالیا گیا،یوم مئی کی چھٹی کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔،ریسکیو کے مطابق آگ سوا بارہ بجے اسکریپ میں لگی،امدادی ٹیمیں اطلاع ملتے ہی بروقت پہنچ گئیں،آگ کی شدت کو کنٹرول کرنے کے لیے ریسکیو کی 9 ٹیموں نے حصہ لیا،آگ پر ایک گھنٹے پر قابو پالیا گیا۔ چھٹی کے باعث کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا،ریسکیو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔