تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 مئی 2014
وقت اشاعت: 20:10

کراچی :کل ٹرانسپورٹ بند رہے گی،میٹرک کے پریکٹیکل ،انٹر کے امتحانات ملتوی

جیو نیوز - کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے چار کارکنوں کی لاشیں ملنے کے بعد کل پرامن یوم سوگ منانے کے اعلان کے حوالے سے کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری نے اعلامیے کے ذریعے کہا ہے کہ کل شہر میں ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔صدرآل پرائیوٹ اسکولزایسوسی ایشن کا اعلامیے میں کہنا ہے کہ کل سندھ کے تمام نجی اسکول بند رہیں گے۔ سیکریٹری میٹرک بورڈ حورمظہر نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ میٹرک بورڈ کے تحت کل ہونے والے پریکٹیکل ملتوی کردیے گئے ہیں، پریکٹیکلز کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں انٹرمیڈیٹ بورڈ کے ناظم امتحانات عمران چشتی کے اعلامیے کے مطابق انٹر میڈیٹ کے تحت کل ہونے والے تمام پرچے ملتوی کردیے گئے ہیں جن کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.