1 مئی 2014
وقت اشاعت: 22:34
ایم کیوایم اقتدارمیں ہے،ہڑتال ختم کرکے سندھ حکومت کے ساتھ بیٹھے،خورشیدشاہ
جیو نیوز - اسلام آباد…قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پی پی کے رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیوایم اقتدارمیں ہے،ہڑتال یااحتجاج ختم کرکے سندھ حکومت کے ساتھ بیٹھے،خورشیدشاہ نے کہا کہ کراچی میں آپریشن جاری ہے،وہاں کے عوام بھی کہتے ہیں کہ مثبت نتائج نکل رہے ہیں۔خورشیدشاہ نے کہا کہ کارکنوں کی ہلاکت کامعاملہ سلجھانیکیلئے خودایم کیوایم کرداراداکرے۔ ان کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ پرخواجہ آصف سے ملاقات کی مگرانھوں نے مثبت جواب نہیں دیا۔ پیپلزپارٹی اپوزیشن کوساتھ لیکرچلتی تھی مگرہمارے ساتھ ایسانہیں ہورہا۔موجودہ حکومت نہ جانے کیوں اپوزیشن کے سامنے کرنے سے بھاگ رہی ہے۔