تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 مئی 2014
وقت اشاعت: 23:54

سنجیدہ اور بامقصد مذاکرات سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ، شاہد الله شاہد

جیو نیوز - میران شاہ… کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کہا ہے کہ طالبان سنجیدہ اور بامقصد مذاکرات سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ، انھوں نے سوال کیا کہ کیا مذاکراتی عمل کو کامیابی کی منزل تک پہنچانا صرف طالبان کی ذمہ داری ہے۔ اپنے ایک بیان میں ترجمان تحریک طالبان شاہد اللہ شاہد کا کہنا تھا کہ طالبان مذاکرات کے ساتھ دھمکی اور جنگ کی سیاست کو تسلیم نہیں کریں گے، طالبان نے 45 دن جنگ بندی کی ، لیکن حکومت کی طرف سے مذاکرات کے اب تک دورانیے میں کوئی سنجیدگی یا خود مختاری نظر نہیں آئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.