2 مئی 2014
وقت اشاعت: 0:27
وزیراعلیٰ نے ایم کیوایم کے کارکنان کے قتل کی تحقیقات کیلیے کمیٹی قائم کردی
جیو نیوز - کراچی …وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ایم کیوایم کے چار کارکنان کے قتل کی تحقیقات کیلیے کمیٹی قائم کردی ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما وقار مہدی کے مطابق ڈی آئی جی ایسٹ منیرشیخ کی سربراہی میں کمیٹی تحقیقات کریگی،انھوں نے مزید کہا کہ ڈی آئی جی ویسٹ جاویداوڈھواورایس ایس پی ایس آئی یوفاروق اعوان کمیٹی میں شامل ہونگے۔